the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناندیڑ4؍ستمبر(اعتمادنیوز) ناندیڑ شہر کے پولس کالونی تا گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس سڑک پر کل رات تقریباً ۱۲ بجے کے قریب ایک دل دہلانے والا واقعہ رونماہوا جس میں شیخ مرتضیٰ موٹرسائیکل حادثہ میں موقع پرہی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کل3؍ستمبر کو رات ۱۲ بجے کے قریب شیخ مرتضیٰ ساکن تہرا نگر عمر ۲۸ سال اپنے دوستوں کے ساتھ کسی ہوٹل میں شراب نوشی کرنے کے بعد نشے کی حالت میں دھت ہوکر اپنی اپنیموٹر سائیکلوں پرسوارہوا سے باتیں کرتے ہوئے ناندیڑ شہر کی سنسان روڈ پر نکل پڑے ۔ شیخ مرتضیٰ نے شراب کے نشے میں اپنی موٹرسائیکل نمبرMH26-AN 3035 کی رفتار 90کلومیٹر تک بڑھادی اسلئے سڑک کے گزرنے والے کچھ لوگوں



نے گاڑی کی اتنی رفتار دیکھ کر اُسے روکنے کی کوشش بھی کی۔ جب موٹرسائیکل پولس کالونی تا گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس کے درمیان تھی ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی جسکی وجہہ ڈیوائیڈ کا ایک کھمبا گر گیا اوردوسراشیخ مرتضیٰ کے سر میں گھس گیا ۔ حادثہ کی آواز سن کر سڑک سے گزرنے والے کچھ لوگوں نے فوری شیخ مرتضیٰ کو فوری سرکار ی دواخانہ منتقل کیا لیکن تب تک اسکی موت ہوچکی تھی ۔مرتضیٰ کے دوست شیخ پرویز نے بتایا کہ ہم لوگ ایک ہوٹل میں شراب پی کر نکلے تھے اور مرتضیٰ کی حالت ایسی نہیں تھی کہ وہ گاڑی چلا سکے ۔ جسکی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔شیواجی نگر پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کردیا ہے او ر معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.